ڈیرہ:ووٹ کی درستگی کیلئے 226 ڈسپلے سنٹرز قائم، لسٹیں آویزاں 

ڈیرہ:ووٹ کی درستگی کیلئے 226 ڈسپلے سنٹرز قائم، لسٹیں آویزاں 

  



ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈیرہ غازیخان سمیت ملک بھر میں ووٹر لسٹ کیلئے 24ہزار ڈسپلے سنٹر قائم کر دیئے ہیں الیکشن کمشن کے حکم پر ضلعی الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان نے  لوکل گورنمنٹ الیکشن کے پیش(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

 نظر غیر حتمی ووٹرز لسٹس آویزاں کردی ہیں جس کیلئے ضلع بھر میں 226 ڈسپلے سینٹر قائم کر دئے گئے ہیں۔ قائمقام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے لوگ قائم کردہ ڈسپلے سینٹرز میں جا کر اپنا اور اپنے اہل خانہ کا ووٹ چیک کر سکتے ہیں اور درستگی کے لئے فارم 15(نیا اندراج،منتقلی)،  فارم16(اعتراض،حذف ووٹ) اور فارم  17(کوائف کی درستگی) طلب کر کے ضروری معلومات درج  کر کے متعلقہ ڈسپلے سینٹرز میں جمع کرا دیں۔ڈسپلے سنٹر میں آٹھ بجے صبح سے چار بجے شام تک ووٹر لسٹ دیکھ سکتے ہیں۔ڈسپلے سنٹر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔قائمقام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا نے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے شہری 8300 پر ایس ایم ایس کرکے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ووٹ کا استعمال قومی فریضہ ہے جس کیلئے الیکشن کمشن آف پاکستان کا بھر پور ساتھ دیاجائے. 

سنٹرز قائم

مزید : ملتان صفحہ آخر