سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی آج 12ویں   برسی،دعائیہ تقریبات کاانعقاد، شمعیں روشن کی گئیں 

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی آج 12ویں   برسی،دعائیہ تقریبات کاانعقاد، ...

  



 ملتان (خبر نگار خصوصی،سپیشل رپورٹر) ضلع کچہری میں بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کلرکس بار ایسوسی ایشن پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعا بھی کرائی گئی(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

۔اس موقع پر سابق صدر  ڈسٹرکٹ کلرکس بار ملتان حاجی محمد ساجد امین نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا۔بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر کو راولپنڈی لیاقت باغ میں شہید کر دیا گیا وہ آج بھی کارکنوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔سابق صدر کلرکس بار منیر بھٹی نے کہا کہ قوم کے لئے بھٹو کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ کارکنان اسی طرح بھٹو کے فرمودات پر عمل پیرا رہیں گے۔ تقریب میں احسان، شمیر سیال، منیر بھٹی، اکبر علی کھوکھر، سیف خان بلوچ، محمد نواز سمیجہ۔ چوہدری رمضان سندھو اور اشفاق کھوکھر سمیت دیگر نے بھی افراد نے بھی شرکت کی۔ پی ایس ایف کے سابق صدر شرافت قریشی کی رہائشگاہ پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی بارہویں برسی کے موقع پر ان کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور قرآن خوانی کی گئی اس موقع پر شرافت قریشی، عثمان بھٹی اور حیدرشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو عالمی سطح کی لیڈر تھیں ان کی قیادت میں پاکستان بہت آگے جا رہا تھا لیکن پاکستان دشمنوں نے انہیں راہ سے ہٹا دیا لیکن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں بے نظیر کے مقاصد حاصل کرکے رہے گی،سابق ایم پی اے عثمان بھٹی، شرافت قریشی نے مزید کہا کہ شھیدبینظیربھٹوکوکوئی عامر پاکستان عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتا انشاء اللہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور بے نظیر بھٹو کے نظریات کے مطابق ملک کو بلندیوں پر لے جائے گی،حیدرشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی خدمات کو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا وطن دشمنوں نے بینظیر بھٹو کو شہید کر کے سمجھا تھا کہ پیپلز پارٹی کا وجود ختم ہو جائے گا لیکن پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں ایک بڑی طاقت بن کر ابھرے گی اور ملک دشمنوں کی نیندیں حرام کر دے گی، اس موقع پر ندیم گجر گجر رانا محمد ارسلان عرفان بٹ جاوید نیازی بابر خان مجاہدبلوچ یوسف زیدی صفدر سیال عمران ہاشمی ضیغم خان بھی موجود تھے۔شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 12ویں سالانہ برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی اور اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی گئی اور اس موقع پر جیالوں نے زندہ ہے بھٹو، زندہ ہے بی بی، جئے زرداری، جئے بلاول کے نعرے لگائے جبکہ شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائزر سلیم شہزاد کی قیادت میں آج کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ لیاقت باغ راولپنڈی کے لئے بذریعہ ٹرین روانہ ہو گا تقریب کے موقع پر شہید بے نظیر بھٹو فاؤنڈیشن کے چیف آرگنائزر سلیم شہزاد نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بلاول بھٹو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو جیسی دلیر ماں اور آمریت کے آگے سرنہ جھکانے والے عظیم قائدذوالفقار علی بھٹو شہید کا نواسہ ہے جو گرفتاری سے نہیں ڈرتا کیونکہ جیلیں ان کا دوسرا گھر ہیں عمران خان کی حکومت نیب کے زریعے انتقامی کاروائیوں سے انہیں ڈرا سکتیں انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے عظیم اجتماع سے خوف زدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ہم نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، کوڑ ے کھائے لیکن ہمیشہ ثابت قدم رہے اور ملک وقوم کی خاطر بیش بہا قربانیاں دیں جس کی زندہ مثال شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں کارکنوں کی قربانیاں ہیں جو تاریخ کے سنہری حروف کا حصہ بن چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالانہ برسی میں لیاقت باغ راولپنڈی جانے کے لئے قائدین و کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں دما دم مست قلندر ہو گا حکمران قافلوں کو جانے سے روکنے کی بجائے جلسہ کے سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنائے  جبکہ اس موقع پررئیس قریشی، امین ساجد، صدیق تھہیم،شیخ محمود، حق نواز بھٹی ودیگر موجود تھے۔ پیپلزپارٹی شعبہ خواتین ملتان شہر کی جنرل سیکرٹری اور(انچارج آر سی سی سب آفس۔2جنوبی پنجاب) نورین قیصرکی رہائش گاہ محلہ رحیم آباد میں شہید جمہوریت سابق وزیراعظم چیئرپرسن پاکستان پیپلزپارٹی محترمہ بینظیر بھٹو کی 12ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر خواتین نے قرآن خوانی کی اور دیئے جلا کر محترمہ کو خراج تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نورین قیصر اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین ملتان شہر پیپلزپارٹی مہ جبیں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو بہادر جرائت مند اور زیرک سیاستدان تھیں انہوں نے کبھی موت کا خوف ظاہر نہیں کیا اور باقاعدہ عوامی جلسوں میں دشمنان وطن کو للکارا انہوں نے جیلیں کاٹیں نظر بندی کا سامنا کیا اور وقت کے آمر کا مقابلہ کرکے جام شہادت نوش کرتے ہوئے امر ہوگئیں انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ حکمران بی بی کے لخت جگر کے سامنے اپنی رکاوٹیں نہ ڈالیں وگرنہ انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کا بوریا بسترا گول ہوسکتا ہے انہوں نے مذید کہا کہ خواتین کارکنان محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کسی قربانی سے گھبرانے والی نہیں وہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کے ہاتھ مضبوط کریں گیں اس موقع پر نورین قیصر نے آر سی سی کی جانب سے محترمہ بینظیر بھٹو کی 12ویں برسی کے موقع پر شائع کردہ خصوصی ایڈیشن کی کاپیاں بھی تقسیم کیں تقریب میں رشیدہ بی بی،ارشاد بی بی،صائمہ،مس تسنیم،ارم،رابعہ خان،عریبہ،سدرہ،سحرش،آمنہ،ثوبیہ،اقراء،حمیرا،بشری،فوزیہ،عائشہ،علشبہ،طوبی،فائزہ،فرح،فاخرہ،فضاء،ردا،سائرہ،سمیرا،کرن،ماہ رخ،گل باسم جاناں،شازیہ،شمیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔

برسی

مزید : ملتان صفحہ آخر