ملتان:دھند شدید سردی کا راج قائم، فلائٹ آپریشن 16گھنٹے معطل رہا

      ملتان:دھند شدید سردی کا راج قائم، فلائٹ آپریشن 16گھنٹے معطل رہا

  



ملتان (سپیشل رپورٹر، نیوز رپورٹر)ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں دھند اور شدید سردی کا راج بدستور قائم ہے جس نے شہریوں کو ٹھٹھرا کررکھ دیا معمولات زندگی جام ہوکر رہ گئے۔ اس ضمن میں گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں سورج نہ نکلا جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں شہریوں کی جانب سے شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات ودیگر اشیاء ضروریہ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے تاہم دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم سرد اورخشگ رہنے کے ساتھ ساتھ دھند پڑنے کی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

پیشگوئی کی ہے۔جبکہشدید دھند، ملتان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ ا?پریشن 16 گھنٹے تک معطل رہا، قومی ایئرلائن کی چار پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ اتر نا سکنے والی دوقومی ایئرلائن کی پروازوں کو لاہور ڈائیورٹ کر دیا گیا، مسافر ائیرپورٹ پر سخت سردی میں رلتے رہے، تفصیل کے مطابق شدید دھند کے باعث انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، 16 گھنٹے فلائیٹ ا?پریشن معطل رہنے سے ریاض سے ملتان ا?نے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے730 اور جدہ سے ا?نے والی پی کے 740 کو لاہور ڈائیورٹ کر دیا گیا، کراچی سے ا?نے اور جانے والی دو پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا، مدینہ سے ا?نے والی پرواز پی کے 714 بھی ملتان نا اتر سکی جس پر پرواز کو لاہور بھیج دیا گیا، دوبئی، شارجہ، بحرین سے ا?نے والی پروازیں 2 سے 8 گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہوئیں، قومی ایئرلائن کی جانب سے خراب موسم کے باعث مسافروں کو لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ملتان کی پروازیں لاہور سے ا?پریٹ کرنے پر مسافروں کو بھی دوہری ازیت کا سامنا ہے۔

دھند

مزید : ملتان صفحہ آخر