آئس ہیروئن سمیت منشیات فرویشی کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

  آئس ہیروئن سمیت منشیات فرویشی کیخلاف کریک ڈاؤن کافیصلہ

  



ملتان (وقائع نگار)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کیلئے آئس ہیروئن کے نشے سمیت منشیات فروشی کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔اس سلسلے میں آر پی او کی جانب سے ریجن کے تمام اضلاع کی پولیس کو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ آر پی او ملتان نے سٹی پولیس ا?فیسر ملتان زبیر احمد دریشک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخانیوال فیصل شہزاد اور ڈسٹرکٹ پولیس ا?فیسر لودھراں ملک جمیل ظفر پولیس کے ضلعی پولیس سربراہان کو جاری کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ آئس ہیروئن کا مہلک (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

نشہ تعلیمی اداروں سمیت سوسائٹی میں نوجوان نسل کو تباہ برباد کررہا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔منشیات فروشی کے خلاف سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے سربراہ باہمی تعاون سے موثر حکمت عملی ترتیب دیں اور اس برائی کے خاتمے کیلئے پولیس کے دست راست بنیں۔آر پی او نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ ہاسٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کی بھرپور سکریننگ کرکے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر بے نقاب کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ والدین اور اساتذہ اپنے بچوں اور طلباء کی کڑی نگرانی کرکے اپنی ذمہ داری کا ثبوت دیں اور منشیات کے خلاف اپنے بچوں میں بھرپور آگاہی پیدا کریں۔

کریک ڈاؤن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...