ڈیرہ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی5 پوائنٹس سیل، متعدد کو جرمانے

  ڈیرہ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی5 پوائنٹس سیل، متعدد کو جرمانے

  



ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا، مضر صحت، غیر معیاری خوراک تیار کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری،کریم سپریشن یونٹس، بیکرز، کریانہ، کیچپ، سوس یونٹس کی چیکنگ، چربی سے تیل تیار کرنے والے یونٹ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

سمیت 5 فوڈ پوائنٹس سیل ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر تے ہو ئے مظفر گڑھ میں المجید بیکری کو خوراک کی تیاری میں کھلا، غیرمعیاری اورناقابل سراغ گھی استعمال کرنے پر سیل، رحیم یار خان میں اصغر فیٹ رینڈرنگ یونٹ جانوروں کی آلائشوں سے چربی تیار کرنے اور ذیشان کیچپ اینڈ سوس یونٹ نقلی لیبلنگ پر لیہ میں عبدالرؤف کریم سپریشن یونٹ کو دودھ سے بالائی الگ کرنے پر سربمہرڈی جی خان میں ایوب کریانہ کو ممنوعہ و زائد المیعاد اشیاء کی فروخت پر سیل جبکہ کوٹ چھٹہ ہوٹل کو ناقص معیار پر20ہزار جرمانہ کر دیا گیا جبکہ جنوبی پنجا ب کے دیگر علاقوں میں دوران کاروائی 1000لیٹرملاوٹی دودھ، 724ٹوٹے خراب انڈے، کنفیکشنری آئٹمز، ایکسپائرڈ اشیاء موقع پر تلف کر دی گئیں اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ ملاوٹ و مضرصحت اشیاء کی فروخت جرم ہے، فوڈ اتھارٹی ایسے عناصر کیخلاف سخت کاروائیاں جاری رکھے گی۔

پوائنٹس سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر