رانا ثنا ء اللہ کی رہائی کے فیصلے کیخلاف اے این ایف اپیل دائر کرے گی: فردوس عاشق

رانا ثنا ء اللہ کی رہائی کے فیصلے کیخلاف اے این ایف اپیل دائر کرے گی: فردوس ...

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی رہائی کے فیصلے کیخلاف انسداد منشیات فورس (اے این ایف) اپیل دائر کرے گی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا میں ملزم کا نہیں اے این ایف کا ٹرائل ہو رہا ہے،جسمانی ریمانڈ اس کا لیا جاتا ہے جس سے کوئی ریکوری کرنی ہو، تصدیق کیلئے سیمپل چند گرام کا ہی بھیجا جاتا ہے۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ’نقائص کی درستی کیلئے نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نظر ثانی درخواست عوامی مفاد میں کی جا رہی ہے، میڈیا میں ملزم کا نہیں اے این ایف کا ٹرائل ہو رہا ہے‘۔فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اے این ایف قومی ادارہ ہے، رانا ثنائاللہ سے سیاسی انتقام کا تاثر قائم کیا گیا، اے این ایف کے اکثریت کیسز میں آن اسپاٹ کارروائی ہوتی ہے، تفصیلی کارروائی تھانے میں جاکر ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک اور پہلو زیر بحث ہے کہ 20 کلو ہیروئن برآمد ہوئی تو 15 گرام کا سیمپل کیوں بھیجا گیا؟ سیمپل میں چند گرام میں تصدیق کرانے ہوتے ہیں، اس معاملے میں ایک ابہام پیدا کیا جارہا ہے۔

فردوس عاشق

ْْ

مزید : صفحہ اول


loading...