بھارت میں بینکوں کے ساتھ فراڈ میں 74فیصد اضافہ

بھارت میں بینکوں کے ساتھ فراڈ میں 74فیصد اضافہ

  



نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں بینکوں نے اطلاع دی ہے کہ 2018-19 میں 71,543 کروڑ روپئے کامجموعی فراڈ ہوا ہے جو 2017-18 میں بینکوں کے ساتھ ہوئی دھوکہ دہی  کے کیسز کی تعداد41,167 کروڑ کے مقابلے میں 74 فیصد زیادہ ہے۔ اس بات کا انکشاف ریزرو بینک آف انڈیا کی رپورٹ میں کیا گیا۔ قرض دینے والوں کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق فراڈکے واقعات میں 2018-19 میں 6,801 تک اضافہ ہوا ہے جو 2017-18 میں 5,916 تھے۔ 2018-19 میں بینکوں کے ساتھ کئے گئے دھوکہ دہی کے واقعات کی تعداد میں عوامی شعبہ کے بینکوں کے واقعات 55.4 فیصد ہے۔

مزید : عالمی منظر