امریکی فوج صدارتی انتخابات میں اطلاعاتی جنگ کی حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف، امریکی اخبار 

امریکی فوج صدارتی انتخابات میں اطلاعاتی جنگ کی حکمت عملی تیار کرنے میں ...

  



  واشنگٹن (آئی این پی)امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی فوج کا سائبر یونٹ اگلے سال  ہونے والے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے نمٹنے کیلئے  اطلاعات کی بنیاد پر جنگ کی حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔  موجودہ اور سابق امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر مداخلت بند نہ ہوئی تو امریکی سائبر کمانڈ روسی سینئر قیادت کی  ذاتی معلومات  پر حملہ کرے گی۔  تاہم  ممکنہ اہداف میں روسی صدر ولادیمیر پوتن شامل نہیں ہوں گے۔ امریکی عہدے داروں کا  کہنا ہے کہ اسے  بہت اشتعال انگیز سمجھا جائے گا۔   یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے  جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اندر مختلف ایجنسیاں 2020 کے صدارتی انتخابات کو کسی بھی غیر ملکی مداخلت  سے  بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

مزید : عالمی منظر