غیر قانونی طور پر جرمنی پہنچنے والوں کی تعداد میں ریکارڈکمی

غیر قانونی طور پر جرمنی پہنچنے والوں کی تعداد میں ریکارڈکمی

  



برلن(صباح نیوز) جرمنی میں اس برس کے دوران غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کی تعداد ملک بدر کیے جانے والوں سے زیادہ رہی۔ جرمن پولیس کے مطابق جنوری سے اکتوبر 2019ء کے دوران تقریباً اکیس ہزار افراد کو جرمنی سے نکالا گیا۔جبکہ اسی عرصے کے دوران غیر قانونی طور پر جرمنی میں داخل ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار کے لگ بھگ رہی۔ حکام نے نومبر میں ایسے مزید 3 ہزار 700 سو تارکین وطن کا اندراج کیا۔ جرمنی میں نئے پناہ گزینوں کی مجموعی تعداد میں گذشتہ برس کے مقابلے میں معمولی سے کمی آئی ہے۔

مزید : عالمی منظر