چلی کے جنگلات میں آتشزدگی

چلی کے جنگلات میں آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانتیاگو(صباح نیوز) چلی کے ساحلی شہر والپاراایزو کے جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے 120 گھروں کو شدید نقصان پہنچا ۔آگ بجھانے والے عملے نے بتایا کہ شہر کے کئی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا۔ شہری تحفظ کے ادارے نے بتایا کہ آتشزدگی کی وجہ سے ایک سو ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔ یہ علاقہ 140 فٹ بال اسٹیڈیم کے برابر بنتا ہے۔ والپاراایزو شہر کا قدیمی حصہ یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -