ضلع ملیر: یونین کونسل 1میں ترقیاتی فنڈز میں کروڑوں روپے کی خوردبرد
کراچی (کرائم رپورٹر) ضلع ملیر کی یونین کونسل نمبر 01 داود چورنگی چیئرمین کے انتقال کے بعد نو منتخب دو نشستوں پر قابض چیئرمین، وائس چیئرمین پر ترقیاتی فنڈوں میں کروڑوں روپے کی خورد برد اور رقم ہڑپ کرنے کا الزام میں اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کر لیا، علاقہ مکینوں نے (نیب) سے اپیل کی ہے کہ چیئر مین و وائس چیئر مین کے نشت پر ماہانہ پانچ لاکھ روپے یوسی میں ایمرجنسی کاموں کے مد میں ملنے والی رقم کا انکوائری بھی کی جائے، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملیر کے سرکل آ فیسر اسد اللہ شیخ نے ضلع ملیر ڈی ایم سی کے چیئر مین کی کرپشن کے بعد ملیر کی یونین کونسل نمبر 01 داؤد چورنگی کے یوسی چیئر مین و وائس چیئر مین معراج خان سواتی کے خلاف ترقیاتی کاموں میں ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے کروڑوں روپوں کی خورد برد اور رقم ہڑپ کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، اینٹی کرپشن زرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ یوسی چیئر مین مولانا زرین کے انتقال کے بعد وائس چیئر مین معراج خان سواتی نے اپنی دست راست بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں لے کر وائس چیئر مین سے یوسی چیئر مین منتخب ہونے کے ساتھ ساتھ وائس چیئر مین کے نشت پر بھی قابض ہو گیا، اور یوسی میں ڈسپنسری اور پارک کی فنڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جس کی تحقیقات کی جارہی ہے، زرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپنسری کی تزئین وآرائش پر کل رقم 5 لاکھ روپے بھی خرچ نہیں کی گئی جبکہ جعلی دستاوزات میں ڈسپنسری کی 50 لاکھ روپے سے زائد کی رقم شو کی گئی ہے، جبکہ ڈسپنسری میں استعمال ہونے والے ٹائل بھی انہتائی خستہ کوالٹی کے معلوم ہوتے ہیں، شیر پاؤچاول گودام موڑ پر فیملی پارک میں ٹینڈر میں بھی خورد برد اور کرپشن کی گئی ہے، جبکہ اندورن خانہ معلوم ہوا ہے کہ پارک کے فنڈز میں مذید اضافہ کیا گیا ہے، لیکن سروے میں پارک کے کام کا اندازہ لگایا گیا تو کم سے کم تاحال 10 لاکھ روپے لاگت آچکی ہے، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، انٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ داو د چورنگی یونین نمبر 01 کے نو منتخب چیئرمین، وائس چیئرمین معراج خان سواتی نے یونین کونسل سیکریٹری اور سرکاری فنڈ میں بڑے پیمانے پر خورد برد میں ملوث ہے، جبکہ ہر ماہ یونین کونسل کو ملنے والے پانچ لاکھ روپے کے فنڈ میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کے شواہد بھی ملے ہیں اور کسی بھی وارڈ میں ترقیاتی کام نہیں کرایا، صفائی اور پینے کے پانی کی بھی کوئی سہولت مہیا نہیں کی گئی، اپنے کئی ذاتی ملازموں کو غیرقانونی طور پر بھرتی کر کے بوگس ملازمین کے نام پر ہر ماہ تنخواہ نکالی جا رہی ہے، انٹی کرپشن کی تحقیقات کے بعد علاقہ مکینوں نے بھی چیئر مین و وائس چیئر مین معراج خان سواتی کی کرپشن کے ثبوت پیش کرنے کا کہا ہے ان سے رابطہ میں ہیں،اورکرپٹ عناصر کو بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے،لانڈھی شیر پاو کالونی کے مکینوں نے بلدیاتی فنڈ میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز ہوتے ہی نیب سے بھی اپیل کی ہے کہ یوسی چیئر مین، وائس چیئر مین معراج خان سواتی کے اثاثوں کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے اور منتخب ہونے سے قبل ماضی کے حالات کو بھی شامل تفتیش کیا جائے-