عمران خان موروثی سیاست کا خاتمہ کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

عمران خان موروثی سیاست کا خاتمہ کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ طوقیل جدوجہد کے بعد وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کئی دھائیوں سے پاکستان پر باریاں لینے والے سیاسی خاندان ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے جن کی وجہ سے پاکستان کا ہر شہری مقروض ہوچکا ہے۔ ملک میں کرپٹ سیاسی طبقہ عرصہ دراز سے قابض تھا اب انکاخاتمہ ہونا یقینی ہے، عمران خان وزیر اعظم بننے کے بعد بھی دن رات جدوجہد کر رہے ہیں ملک اور قوم کی ترقی کے لئے کام کرنے والے پہلے وزیر اعظم ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر جدوجہد کر رہے ہیں عمران خان پاکستان کو قائد اعظم کے حقیقی نظریے پر لے جارہے ہیں، دو قومی نظریہ آج ثابت ہوچکا ہے بھارت میں مسلمانوں پر ظلم کیا جارہا ہے۔ مودی سرکار دہشتگردی کر رہی ہے۔ مودی کی طرز حکمرانی سے بھارت ٹکڑے تکڑے ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ملک کو لوٹنے والے چور سیاستدان ضمانتوں پر رہا ہورہے ہیں احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان کی اب اس ملک میں سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی کو سندھ کی عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے۔ بلاول دوسرے صوبوں میں جلسے کرنے کے بجائے سندھ کی عوام میں آئیں اور عوام کے رد عمل کا سامنا کریں۔

مزید : صفحہ اول


loading...