جمادی الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ جُمادَی الأُولیٰ 1441ھ کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کااجلاس آج(جمعۃ المبارک)27 دسمبر بعد نمازِ عصر دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس)، موسمیات چورنگی، یونیورسٹی روڈ کراچی میں منعقد ہو گا۔چاند کے بارے میں شہادت دینے یا معلومات فراہم کرنے کے لئے ان نمبروں 0321-2022000،0321-2484604،99261403،(021)99261404 پررابطہ قائم کریں