پشاور،سرکاری جامعات میں مالی بحران شدید،ملازمین تنخواہوں سے محروم

پشاور،سرکاری جامعات میں مالی بحران شدید،ملازمین تنخواہوں سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور کی سرکاری جامعات میں جاری مالی بحران تمنے کا نام نہیں لے رہا جامعہ پشاور، ایگرکلچر یونیورسٹی میں حالیہ بحران کے بعد انجنیئرنگ یونیورسٹی میں بھی مالی بحران کی وجہ سے ملازمین کی پچھلے ماہ کی تنخواہیں تا حال تاخیر کا شکار ہے جسکی وجہ سے یونیورسٹی ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔سرکاری جامعات میں جار ی مالی بحران ایچ ای سی کی طرف سے جامعات کے بجٹ میں دس فیصد کٹ کی وجہ سے پچھلے کچھ عرصہ سے شدد اختیار کر چکا ہے۔جامعہ زرعی میں مالی بحران کی وجہ سے تنخواہوں کی عدم ادایئگی کی بناء پر ملازمین اور ٹیچنگ سٹاف سراپا احتجاج تھے تاہم بعد ازاں وزیر اعلیٰ کی طرف سے گرانٹ ملنے کے بعد ملازمین کی طرف سے جاری احتجاج ختم ہوا جبکہ سرکاری جامعات میں مالی بحران کا دائرہ کار دیگر جامعات تک بھی پھیلنے لگا ہے۔حکومت نے اگر اس حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے تو پشاور کے سرکاری اور تاریخی جامعات میں مالی بحران کی وجہ سے طلبہ مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔