شہید بے نظیربھٹو کی بارہویں برسی آج،جائے شہادت پر جلسہ ہوگا

شہید بے نظیربھٹو کی بارہویں برسی آج،جائے شہادت پر جلسہ ہوگا
شہید بے نظیربھٹو کی بارہویں برسی آج،جائے شہادت پر جلسہ ہوگا

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو بارہ سال ہوگئے۔لیاقت باغ میں جلسہ عام کے دوران شہید ہونے والی خاتون کی برسی کی مرکزی تقریب اس بار گڑھی خدا بخش کے بجائے لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہو رہی ہے۔جہاں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صد رآصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو ،بختاوربھٹو اور آصفہ بھٹو سمیت متعدد رہنما وں کی شرکت متوقع ہے۔ 

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری برسی کی تقریب سے خطاب کریں گے۔جلسے کا آغاز دن ایک بجے ہو گا جس کے لیے دو سٹیج بنائے گئے ہیں۔ ایک پر بلاول بھٹو مرکزی قیادت کے ہمراہ جبکہ دوسرے پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما موجود ہوں گے۔مرکزی سٹیج 100 فٹ لمبااور 60 فٹ چوڑا ہے۔ سٹیج، جلسہ گاہ اور داخلی راستوں کے علاوہ مری روڈ کو خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے مطابق جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے ملک بھر سے جیالوں نے جڑواں شہروں میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں جائے شہادت کا جلسہ پیپلز پارٹی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ کے اندر اور باہر 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ مری روڈ کمیٹی چوک سے لے کر مریڑ چوک تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کر دیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...