شاہ محمود کی زیر صدارت سابق خارجہ سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس،مقبوضہ کشمیرپر بات چیت

شاہ محمود کی زیر صدارت سابق خارجہ سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس،مقبوضہ کشمیرپر ...
شاہ محمود کی زیر صدارت سابق خارجہ سیکرٹریز کا مشاورتی اجلاس،مقبوضہ کشمیرپر بات چیت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت سابق خارجہ سیکرٹریز کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت اورعلاقائی امن وامان کی صورتحال پربات چیت ہوئی۔وزیر خارجہ نے صدر سکیورٹی کونسل کو لکھے خط کے مندرجات سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہامقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکے نفاذ کو 144 دن گزرچکے ہیں۔ مودی سرکارکی مسلم کش اورہندوتواسوچ نے ہندوستان کوتقسیم کردیا۔ سیکولربھارت کے حامی این آرسی کیخلاف سراپااحتجاج ہیں۔انہوں نے کہاپانچ اگست کومقبوضہ کشمیر میں لگائی گئی آگ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے۔شاہ محمود نے کہابھارت داخلی انتشارسے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کررہاہے۔ مسلح افواج اورقوم کابچہ بچہ ارض وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی