سٹاک ایکسچینج سے اچھی خبرمگرڈالر مہنگاہوگیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالرمہنگا ہوگیاہے۔دوران کاروبار100انڈیکس میں 185.85 پوائنٹس تک کا اضافہ ہواہے۔ کاروباری دن کے آغاز پرہنڈرڈ انڈیکس 41,048.35تھا جو بڑھ کر41,234.20تک پہنچ گیاتاہم اس وقت ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر کم ہوکر41,194.70پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مزید 3 پیسے مہنگا ہوگیا۔ہم نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.10 روپے کا ہوگیاہے۔