’’عثمان بزدار شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان نے دل کی بات کہہ دی

’’عثمان بزدار شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان نے دل کی بات ...
’’عثمان بزدار شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ۔ ۔ ۔‘‘ عمران خان نے دل کی بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنڈدادنخان (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں موجود مافیا ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے‘  وزیر اعلیٰ پنجاب شکریہ کے مستحق ہیں کہ انہوں نے 120 سالہ پرانے پروگرام کو عملی جامہ پہنایا جبکہ نہر سے زمین کو زرخیز ہونے کا موقع ملے گا، کرپٹ سیاستدانوں کا مافیا روز حکومت کیخلاف شور مچاتا ہے انہیں جیل جانے کا ڈر ہے، اگلا سال ان کیلئے بہت برا ہوگا، مزید چیخیں گے، سارے چور ڈاکو پھر سے شور مچائیں گے‘جو جتنا بڑاچور اتنا ہی زیادہ شور، ان لوگوں کوڈر ہےکہ حکومت کامیاب ہو گئی تو وہ جیلوں میں جائیں گے۔

جلالپور کینال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو میرے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا‘میں وزیر اعظم بنا تو قوم کوکہا تھا کہ گھبرانا نہیں‘ہم مشکل وقت سےگزریں گے کیونکہ اصلاحات مشکل ہوتی ہیں‘ اب مشکل وقت گزار لیا ، 2020ء میں آپ کو تبدیلی اور خوشحالی نظر آئے گی، نوکریاں ملیں گی ، اب پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور اب روپے کی قیمت بھی آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے‘ایک کسٹم کلکٹر 70؍ کروڑ ماہانہ بنارہا ہے، چین ‘ امریکا میں بدعنوان کو چھوٹ نہیں، سرکاری محکموں اور ایف بی آر میں کرپٹ موجود ، تباہی کا شور مچاتے ہیں۔

ہم نے ایک سال میں آدھا ٹیکس کا پیسہ قرضوں کے سود میں ہی ادا کر دیا ہے‘ پرانی لیڈر شپ ڈالر خرید کر باہر بھیج رہی تھی ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہ پروجیکٹ شروع کیا جو 120سال پہلے ہونا چاہئے تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈدادنخان میں 121 سال پرانے تاریخی منصوبے جلالپور کینال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پنڈدادنخان کو اپنا علاقہ کہتا ہوں اور اپنے علاقے کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔ مجھے معلوم ہے کہ یہاں کے لوگوں کو پینے کا پانی کا شدید مسئلہ ہے جبکہ جلالپور کینال سے علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایل او سی پر شہید ہونے والے جوانوں کے گھر والوں سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت نے ایک سال مشکل وقت میں گزارا معیشت تباہ تھی اور قرضوں میں تھا اور جب ہماری حکومت آئی تو پہلے سال گزشتہ حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی سود میں قوم کے ٹیکس کا پیسہ چلا گیا اور ملک چلانے کے لئے ٹیکس کا آدھا پیسہ بچا۔آج ملک میں برآمدات بڑھ رہی ہے اور ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے جبکہ 2020 ترقی اور نوکریوں کا سال ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کا مافیا شور مچا تا ہے ا ور برا بھلا کہتا ہے کہ ملک تباہ ہو رہا ہے ان کو اس چیز کا خوف ہے کہ حکومت کامیاب ہو گئی تو وہ جیلوں میں جائیں گے۔وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایک کسٹم کلکٹر 70 کروڑ روپے ماہانہ ناجائز طریقے سے کما رہا تھا اور اسی طرح کے لوگ تبدیلی سے ڈر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب حکومت بنی تو پہلی بار کہا تھا کہ قوم گھبرانا نہیں مشکل وقت آئے گا لیکن اب کہتا ہوں کہ 2020 اس ملک کی بہتری کا سال ہوگا اور کرپٹ مافیا کیلئے 2020 مشکل سال ہو گا۔

مزید :

قومی -