بے نظیرچاروں صوبوں کی زنجیر،شہید کرکے زنجیرتوڑنے کی سازش کی گئی،بلاول بھٹو

بے نظیرچاروں صوبوں کی زنجیر،شہید کرکے زنجیرتوڑنے کی سازش کی گئی،بلاول بھٹو
بے نظیرچاروں صوبوں کی زنجیر،شہید کرکے زنجیرتوڑنے کی سازش کی گئی،بلاول بھٹو

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ شہیدبینظیر بھٹو وفاق کی سب سے مضبوط زنجیرتھیں،شہیدبینظیربھٹوکے قاتلوں نے درحقیقت زنجیرکوتوڑنے کی سازش کی۔

انہوں نے کہابینظیر بھٹو نے شہید بھٹو کے جیالوں کو متحد کیا اور جدوجہد کی قیادت کی۔

بے نظیر بھٹوکی شہادت کو بارہ سال مکمل ہونے پر دیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاشہید بے نظیر چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں جنہیں شہید کرکے اس زنجیر کو توڑنے کی سازش کی گئی۔شہید بینظیر بھٹو نظریات کیلئے بڑی بہادری سے لڑیں،انہوںنے اپنا سب کچھ ملک کیلئے قربان کردیا،پاکستان کے عوام اپنی بہادر قائد کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے کہاآصف زرداری نے سازشیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا تھا۔

مزید : قومی


loading...