یہ ایک چیز 2020میں ملک بھرکے تمام مستحق افراد کو پہنچائی جائے گی،وزیراعظم عمران خان نے اہم اقدام کا فیصلہ کرلیاگیا

یہ ایک چیز 2020میں ملک بھرکے تمام مستحق افراد کو پہنچائی جائے گی،وزیراعظم ...
یہ ایک چیز 2020میں ملک بھرکے تمام مستحق افراد کو پہنچائی جائے گی،وزیراعظم عمران خان نے اہم اقدام کا فیصلہ کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کا عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک اور قدم ۔ 2020میں ملک بھر کے تمام مستحق افراد تک صحت کارڈ پہنچانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے

صحت انصاف کارڈ کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اب تک جاری ہونے والے کارڈز کی اور ان کے نتائج کی تفصیلات طلب کر لیں۔ صحت کارڈ رکھنے والا ہر شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم نے2020تک ملک کے طول وعرض میں موجود تمام مستحق افراد کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔صحت کارڈ سے شہری 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا مفت علاج کروا سکتا ہے۔کارڈکی مدد سے سرکاری اسپتال اور بڑے پرائیویٹ اسپتال میں بھی مفت علاج کی سہولت موجود ہوگی۔ عوام کو سرجری، آپریشن اور طبی معائینے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کو بریف کیاگیا کہ خیبرپختونخوا میں انضمام شدہ قبائلی علاقوں میں صحت کارڈ کی فراہمی کا 100 فیصد ٹارگٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔سابقہ فاٹا میں شہری اپنے شناختی کارڈ کو بطور صحت انصاف کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔خیبر پختونخوا کے 62 فیصد افراد کومفت علاج معالجے کی سہولت مل گئی اور فروری 2020 تک 100 فیصد افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت نے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے رواں سال صحت انصاف کارڈ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ صحت کارڈ سے پسماندہ طبقے کا سات لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج ہوگا.حکومت نے اسکیم کے آغاز پر بتایا تھا کہ 2020 کے آخر تک پورے پاکستان کو کارڈز دے دیئے جائیں گے اور  کارڈز کو گھروں پر پہنچایا جائے گا۔

 
 

مزید :

قومی -