’یہ چند سوالات آج بلاول اپنے پاپا سے پوچھیں‘بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر فیاض الحسن چوہان بھی میدان میں آگئے

’یہ چند سوالات آج بلاول اپنے پاپا سے پوچھیں‘بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ...
’یہ چند سوالات آج بلاول اپنے پاپا سے پوچھیں‘بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر فیاض الحسن چوہان بھی میدان میں آگئے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیربرائے اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پیپلز پارٹی کے راولپنڈی میں جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ راولپنڈی میں کرائے کے جتنے لوگ اکٹھے کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہونا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس کی ہے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کرائے کے جتنے مرضی بندے لے آئیں فائدہ کوئی نہیں ہونا۔آپ یہ کھربوں روپے غریب عوام پر لگا دیتے توبہت اچھا ہوتا۔فیاض الحسن چوہان نے کہابینظیربھٹو کی لاش کے پوسٹ مارٹم سے انکار کیوں کیاگیا؟،رحمان ملک بینظیربھٹوکے چیف سیکیورٹی آفیسر تھے،بینظیر پرحملے کے بعد وہ زرداری ہاوس کیوں بھاگ گئے تھے؟،فیاض الحسن نے کہابلاول آج ان سوالوں کے جواب اپنے پاپا سے مانگیں۔

فیاض الحسن نے مزید کہا کہ بلاول کے پاپا نے بھی نیب میں پیش نہ ہونے سے متعلق متکبرانہ بیان دیاتھا،لیکن انہیں پیش ہونا پڑا،بلاول بھٹو زرداری گروپ کے سی ای او ہیں انہیں بھی نیب میں پیش ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن کی جانب کی یہ پریس کانفرنس ایک ایسے وقت پر کی ہے جب پاکستان پیپلز بے نظیر بھٹو کی شہادت پر راولپنڈی میں جلسہ عام کرنے جا رہی ہے۔جس میں  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  خطاب کریں گے۔جلسے کے لیے دو سٹیج بنائے گئے ہیں۔ ایک پر بلاول بھٹو مرکزی قیادت کے ہمراہ جبکہ دوسرے پر پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما موجود ہوں گے۔مرکزی سٹیج 100 فٹ لمبااور 60 فٹ چوڑا ہے۔ سٹیج، جلسہ گاہ اور داخلی راستوں کے علاوہ مری روڈ کو خیر مقدمی بینروں سے سجا دیا گیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے مطابق جلسہ گاہ میں 15 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی جا رہی ہیں۔برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے ملک بھر سے جیالوں نے جڑواں شہروں میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کہتے ہیں جائے شہادت کا جلسہ پیپلز پارٹی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا۔انتظامیہ کے مطابق جلسہ گاہ کے اندر اور باہر 3 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ مری روڈ کمیٹی چوک سے لے کر مریڑ چوک تک ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کر دیا ہے۔

مزید : قومی


loading...