لیاقت باغ : پی پی جلسہ گاہ کے قریب سے 2مشتبہ افراد گرفتار

لیاقت باغ : پی پی جلسہ گاہ کے قریب سے 2مشتبہ افراد گرفتار
لیاقت باغ : پی پی جلسہ گاہ کے قریب سے 2مشتبہ افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے پاکستان پیپلزپارٹی کے لیاقت باغ میں جلسے کیلئے مختص کی گئی جگہ کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیاگیاہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا

گرفتار افراد کی شناخت تاحال نہیں بتائی گئی۔
ہم نیوزنے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ لیا قت باغ جلسہ گاہ کے باہرسے دو مبینہ مشکوک نوجوانوں کوحراست میں لے کر متعلقہ تھانے منتقل کردیاہے۔حکام کی جانب سے پکڑے گئے نوجوانوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آج لیاقت باغ میں بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیاجارہاہے۔اس حوالے سے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس حکام کے مطابق دوہزار سے زائد اہلکاروں کو جلسہ گاہ کی حفاظت کیلئے تعینات کیاگیاہے۔
سی سی پی اوکے مطابق بلند و بالا عمارتوں اور میٹرو ٹریک پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں، جلسہ گاہ میں داخلے کے لیے چار چیکنگ گیٹس بنائے گئے ہیں۔جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھرسے قافلوں کی بڑی تعداد لیاقت باغ پہنچ رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق سربراہ اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں ایک جلسہ کے دوران قاتلانہ حملے کا شکار ہوئی تھیں۔ان کی بارہویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی نے اسی مقام پر جلسے کااعلان کیاہے جہاں بےنظیر بھٹو کو شہید کیاگیاتھا۔جلسے سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے جبکہ پی پی رہنماوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -