” ایسا کیا تو اگلی ویڈیو عمران خان کی ہو گی “ حریم شاہ کے نام سے بنے اکاﺅنٹ سے تحریک انصاف کے سپورٹرز کو دھمکی

” ایسا کیا تو اگلی ویڈیو عمران خان کی ہو گی “ حریم شاہ کے نام سے بنے اکاﺅنٹ ...
” ایسا کیا تو اگلی ویڈیو عمران خان کی ہو گی “ حریم شاہ کے نام سے بنے اکاﺅنٹ سے تحریک انصاف کے سپورٹرز کو دھمکی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹک ٹا ک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کی حال ہی میں شیخ رشید کے ساتھ ویڈیو کال کی مبینہ ریکارڈنگ لیک ہوئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیاہے ، ویڈیوز کے بعد حریم شاہ اور صندل کو ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ” حریم شاہ “ نامی ٹویٹر اکاﺅنٹ سے پی ٹی آئی کے سپورٹرز کو دھمکی دی گئی کہ ” غصہ نہ دلاﺅ یہ نہ ہو کہ خان صاحب کی بھی ویڈیو لگا دوں گی ۔“

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ اور صندل خٹک کی حال ہی میں شیخ رشید کے ساتھ گفتگو کی مبینہ لیک ہونے والی ویڈیو سے متعلق ٹک ٹاک سٹار ز کا کہناہے کہ شیخ رشید انہیں ویڈیو کال کرتے تھے اور ملنے کا کہا کرتے تھے تاہم انہوں نے یہ موقف بھی اختیار کیا کہ ریکارڈنگ ضرور کی لیکن اسے سوشل میڈیا پر انہوں نے لیک نہیں کیا ۔فوٹیج میں بظاہر حریم شاہ کی آواز میں ایک خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے ’اچھا میری بات سنیں، کیا میں نے آج تک آپ کا کوئی راز فاش کیا ہے؟ آپ مجھ سے بات کیوں نہیں کرتے؟‘جواب میں شیخ رشید کہتے ہیں: ’جو کرنا ہے کرو، اللہ مالک ہے،‘ اور فون کاٹ دیتے ہیں۔وفاقی وزیر شیخ رشید یا وفاقی حکومت کی جانب سے اس ویڈیو پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر سلسلہ چل نکلا اور ٹک ٹاک سٹارز کو بھی تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر حریم شاہ غصے میں آ گئیں اور دھمکی دے ڈالی کہ ” پی ٹی آئی والے فضول کی بکواس گالیاں دے کر غصہ نہ دلائیں ، یہ نہ ہو کہ خان صاحب کی بھی ویڈیو لگا دوں ، صرف ان کے کہنے پر یہ معافی والا ویڈیو ڈالاہے “ ۔ سوشل میڈیا پر ” خان صاحب “ سے مراد وزیراعظم عمران خان لی جارہی ہے تاہم ٹویٹ میں مکمل نام نہ لے کر اسے پرُاسرار کر دیا گیا ۔

حریم شاہ نامی اکاﺅنٹ سے جاری ہونے والی اس ٹویٹ کو تقریب ایک گھنٹے کے اندراندر ے ہی اکاﺅنٹ سے ہٹا دیا گیا لیکن سوشل میڈیا صارفین نے پھرتی دکھاتے ہوئے اس کے سکرین شاٹس لیے جو کہ اس وقت وائرل ہو چکے ہیں ۔ یہاں یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ جس اکاﺅنٹ سے یہ ٹویٹ کیا گیا وہ اس کے ڈیلیٹ ہونے کے بعد سے غیر فعال ہو چکا ہے ۔

ٹک ٹاک سے مقبولیت حاصل کرنے والی حریم شاہ اور صندل خٹک کے نام سے ٹویٹر پر بھی بے شمار اکاﺅنٹس بن چکے ہیں لیکن کسی پر بھی تصدیقی مہر ثبت نہیں یعنی اکاﺅنٹ ویرفائڈ نہیں ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ اکاﺅنٹ ان کا اپنا ہی ہے یا پھر کسی اور صارف کی شرارت ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...