خوش قسمت اجنبی لڑکی کو کرسمس پر بل گیٹس نے 37 کلو کے تحائف بھیج دئیے، لیکن کیوں؟

خوش قسمت اجنبی لڑکی کو کرسمس پر بل گیٹس نے 37 کلو کے تحائف بھیج دئیے، لیکن ...
خوش قسمت اجنبی لڑکی کو کرسمس پر بل گیٹس نے 37 کلو کے تحائف بھیج دئیے، لیکن کیوں؟

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال کرسمس پر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی طرف سے ایک خوش قسمت لڑکی کو 37کلو کے تحائف بھجوا دیئے گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ 33سالہ شیلبی نامی لڑکی مشی گن کی رہائشی ہے۔ اس نے ’ریڈاٹ گفٹس، سیکرٹ سانٹا ایکسچینج‘ میں شرکت کی جس میں ہر سال بل گیٹس بھی شریک ہوتے ہیں۔ رواں سال خوش قسمتی سے بل گیٹس اس لڑکی کے سیکرٹ سانٹا بن گئے اور اسے اتنی بڑی تعداد میں تحائف بھجوا دیئے کہ یہ کرسمس شیلبی کی زندگی کا یادگار ترین کرسمس بن گیا۔

تحائف کا پیکٹ اتنا بڑا تھا کہ شیلبی کی گاڑی میں پورا ہی نہ آیا اور اسے پیکٹ کھول کر تمام تحائف کو الگ الگ گاڑی میں رکھنا پڑا۔ ان تحائف میں ہیری پوٹر سانٹا ہیٹ، ہوگ ورٹس کاسل، آر ٹو ڈی ٹو پزل (جو کہ اب مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے)، ہیری پوٹر اینڈ سٹار وارز لیگو سیٹس، ایک ہاتھ کا بنا ہواقیمتی کمبل ، ویڈیو گیم سیریز، بین جیکٹ جو ہیری پوٹر فلم کے عملے کے ایک شخص نے پہنی تھی۔ اس کے علاوہ بھی دیگر کئی تحائف اس بڑے سائز کے گفٹ پیک میں شامل تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس