معروف اداکارہ کی اس تصویر میں کیا آپ بتا سکتے ہیں ماں کون ہے اور بیٹا کون؟ انٹرنیٹ صارفین بھی چکرا گئے

معروف اداکارہ کی اس تصویر میں کیا آپ بتا سکتے ہیں ماں کون ہے اور بیٹا کون؟ ...
معروف اداکارہ کی اس تصویر میں کیا آپ بتا سکتے ہیں ماں کون ہے اور بیٹا کون؟ انٹرنیٹ صارفین بھی چکرا گئے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)دو روز قبل کرسمس پر برطانوی اداکارہ لیز ہرلے اور ان کے بیٹے ڈیمیان ہرلے نے اپنی ایک تصویر بنائی اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جس نے دو دنوں سے انٹرنیٹ صارفین کو ورطہ حیرت میں ڈالا ہوا ہے اور لوگ یہ پہچاننے سے قاصر ہیں کہ ان میں ماں کون ہے اور بیٹا کون؟ ڈیلی سٹار کے مطابق اس تصویر میں لیز اور ڈیمیان کی شکلیں اتنی مل رہی ہیں کہ دونوں جڑواں بہنیں لگ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تصویر ڈیمیان نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی اور لوگوں کو ہیپی کرسمس کہا، تاہم ان کی یہ تصویر انٹرنیٹ صارفین کے لیے چیلنج بن چکی ہے۔ ایک صارف نے اس تصویر پر دونوں کو لڑکیاں سمجھتے ہوئے کمنٹ کر دیا کہ ”دونوں لڑکیاں ہی بہت خوبصورت ہیں۔“واضح رہے کہ ڈیمیان ہرلے کی عمر ابھی صرف 17سال ہے جبکہ ان کی والدہ لیز ہرلے 54سال کی ہیں تاہم اتنی عمر میں بھی وہ کوئی 17سال کی لڑکی لگتی ہیں۔ ان کی شکلیں بھی کافی ملتی ہیں اور اس پر مستزاد یہ کہ ڈیمیان نے لڑکیوں جیسے لمبے بال رکھے ہوئے ہیں چنانچہ ماں بیٹے میں فرق کرنا اجنبی لوگوں کے لیے تو بالکل ناممکن ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تفریح