شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رﺅف کی جگہ ٹیم میں رکھے گئے ڈیل سٹین کو پہلے ہی اوور میں کتنا سکور پڑا؟ جان کر آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں

شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رﺅف کی جگہ ٹیم میں رکھے گئے ڈیل سٹین کو ...
شاندار کارکردگی دکھانے والے حارث رﺅف کی جگہ ٹیم میں رکھے گئے ڈیل سٹین کو پہلے ہی اوور میں کتنا سکور پڑا؟ جان کر آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت حارث رﺅف نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں عمدہ کارکردگی سے پوری دنیا کی توجہ حاصل کی اور صرف دو میچوں میں ہی 7 وکٹیں حاصل کر کے رواں سیزن کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بن گئے۔

لیکن پاکستانی اس وقت حیران پریشان رہ گئے جب میلبورن سٹارز نے جنوبی افریقہ کے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کی واپسی کے باعث حارث رﺅف کو شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم سے نکال دیا، لیکن پھر ڈیل سٹین کے ساتھ بی بی ایل کے پہلے میچ میں ہی وہ سلوک کر دیا گیا کہ آپ بھی ہنسی نہ روک پائیں گے۔

ڈیل سٹین نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کیخلاف میچ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کی اور اپنا پہلا اوور کرانے کیلئے آئے تو بلے باز نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 20 رنز جڑ دئیے البتہ آخری گیند پر بھی باﺅنڈری حاصل کرنے کی کوشش میں آﺅٹ ہو گئے۔

دنیا بھر میں حارث رﺅف کے مداح اور کرکٹر سے لگاﺅ رکھنے والے افراد اب یہ سوال کر رہے ہیں کہ حارث رﺅف کو انتہائی شاندار کارکردگی کے باوجود ٹیم سے نکال کر ان کی جگہ ڈیل سٹین کو تو شامل کر لیا گیا ہے لیکن کیا وہ حارث رﺅف کی طرح ہی بہترین کارکردگی دکھا بھی سکیں گے یا بلے بازوں کیلئے رنز بٹورنے کا ذریعہ بن جائیں گے۔

مزید : کھیل


loading...