پاکستانی ریسلر لڑکی نے امریکہ میں سب کو دھول چٹا دی، قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

پاکستانی ریسلر لڑکی نے امریکہ میں سب کو دھول چٹا دی، قوم کا سر فخر سے بلند ...
پاکستانی ریسلر لڑکی نے امریکہ میں سب کو دھول چٹا دی، قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی طالبہ نے امریکہ میں ریسلنگ کے مقابلوں میں تین گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق پاکستان کی اس بیٹی کا نام ندا جمالی ہے جو ان دنوں امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے مقیم ہے۔ ندا کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع بدین سے ہے اور وہ کیلیفورنیا کے یوبا سٹی کے ایک ہائی سکول میں زیرتعلیم ہے۔ وہ امریکی حکومت کے ’یوتھ ایکسچینج پروگرام‘ کے تحت تعلیم کے لیے امریکہ گئی۔

ندا کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ”تعلیم کے ساتھ ساتھ ندا کی دلچسپی ریسلنگ میں بھی پیدا ہوگئی اور اس نے اس کھیل میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ اس نے ابتدائی ٹریننگ حاصل کی اور مقابلوں میں شرکت کرنی شروع کر دی۔ اب تک وہ تین مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہے۔ اس نے خواتین کی ریسلنگ کے 116پاﺅنڈ کیٹیگری کے مقابلوں میں یہ گولڈ میڈل جیتے۔ “

رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت 6500طالب علموں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے 77کامیاب ہوئے۔ ان میں ندا جمالی بھی شامل تھی۔ اس نے منتخب ہونے کے لیے امتحان نہ صرف پاس کیا بلکہ اس میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل


loading...