37 سالہ معروف اداکار کی لاش گھر سے برآمد

37 سالہ معروف اداکار کی لاش گھر سے برآمد
37 سالہ معروف اداکار کی لاش گھر سے برآمد

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار کوشل پنجابی نے خودکشی کر لی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق کوشل نے عشق میں مر جاواں سمیت کئی کامیاب ٹی وی سیریز میں کام کیا اور نام کمایا۔ گزشتہ روز ان کی لاش ممبئی کے علاقے پالی ہلز میں واقع ان کی رہائش گاہ میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ پولیس کو کمرے سے ایک خط بھی ملا جس میں کوشل کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ وہ خودکشی کرنے جا رہا ہے۔

ایک سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ ”جب ہم اطلاع پا کر کوشل کے گھر پر پہنچے تو اس کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ ہم نے اسے اتار کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ اس کی طرف سے لکھے گئے خط میں خودکشی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔“ پولیس نے کوشل کی موت کو حادثاتی موت قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ کوشل نے ٹی وی کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کام کیا۔ اس نے لکشیا، کال اور سلام عشق سمیت دیگر کئی فلموں میں کردار نبھائے۔

مزید : تفریح