دبئی میں پاکستانی شہری کی اپنے کفیل کی چھوٹی سی بیٹی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت

دبئی میں پاکستانی شہری کی اپنے کفیل کی چھوٹی سی بیٹی کے ساتھ انتہائی شرمناک ...
دبئی میں پاکستانی شہری کی اپنے کفیل کی چھوٹی سی بیٹی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں ایک بدطینت شخص نے اپنے ہی سپانسر کی 9سالہ بیٹی کے ساتھ دست درازی کر ڈالی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق اس عاقبت نااندیش کا تعلق بدقسمتی سے پاکستان سے ہے جو دبئی میں مالی کی نوکری کرتا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ شخص اپنے سپانسر کے گھر کے باغیچے میں کام کر رہا تھا۔ اس دوران اس نے سپانسر کی 9سالہ بیٹی کو آواز دی اور ایک گلاس پانی مانگا۔

جب وہ پانی دینے آئی تو اس کے جسم کو نازیبا انداز میں چھونا شروع کر دیا۔ عدالت میں بتایا گیا کہ ملزم نے لڑکی کو پکڑ کر گلے لگایا، بوسہ دیا اور اس کے سامنے برہنہ ہو گیا۔ بچی نے اس واقعے کے متعلق اپنی والدہ کو بتایا جس نے پولیس کو اطلاع کر دی اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور اس کے خلاف عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...