نیب کو بزنس کمیونٹی کے خلاف کارروائیوں سے روک دیا، 2020 گروتھ کا سال ہے: وزیر اعظم عمران خان

نیب کو بزنس کمیونٹی کے خلاف کارروائیوں سے روک دیا، 2020 گروتھ کا سال ہے: وزیر ...
نیب کو بزنس کمیونٹی کے خلاف کارروائیوں سے روک دیا، 2020 گروتھ کا سال ہے: وزیر اعظم عمران خان

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک آرڈیننس کے ذریعے نیب کو بزنس کمیونٹی کے خلاف کارروائیاں کرنے سے روک دیا ہے، ہماری معاشی ٹیم کاروباری لوگوں کیلئے ہر وقت دستیاب ہوگی ، سرمایہ کاروں کیلئے پیسہ بنانا بہت ضروری ہے کیونکہ اگر وہ پیسہ بنائیں گے تو ہی دوسرے لوگ بھی سرمایہ کاری کریں گے، ہم اگلے 4 سال یہ یاد کراتے رہیں گے کہ ہمیں کس قسم کا پاکستان ملا تھا، 2019 معیشت کو مستحکم کرنے کا سال تھا اور 2020 گروتھ کا سال ہوگا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست انسانیت اور انصاف پر بنائی گئی تھی ، آج بھی دنیا کی خوشحال قومیں انہی اصولوں پر چل رہی ہیں۔ کاروبار کے ذریعے دولت بنائی جاتی ہے، نبی کریم ﷺ بھی تاجر تھے، وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی جہاں دولت بنانے کا کام نہ ہو، چین نے دولت پیدا کی اور پھر 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ ملک میں دولت اسی وقت بنے گی جب کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، حکومت کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کاروباری طبقے کیلئے کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرے، ہم ایز آف ڈوئنگ بزنس انڈیکس میں 28 پوائنٹس اوپر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو نیب کا خوف تھا لیکن اب ہم نے آرڈیننس نکالا ہے جس کے تحت کاروباری طبقے کو نیب سے آزاد کردیا ہے۔ ہمیں 30 ہزار ارب روپے کا قرضہ ملا تھا ، یہ پتا چلنا چاہیے کہ ہم نے 5 سال میں کیا کیا ہے، اگلے 4 سال تک ہم آپ کو یاد کراتے رہیں گے کہ ہمیں کس طرح کا پاکستان ملا تھا۔ہماری معاشی ٹیم کاروباری طبقے کیلئے ہر وقت میسر ہوگی اور ان کے مسائل حل کرے گی۔ ہمارے ملک کی ضرورت ہے کہ بزنس کمیونٹی پیسہ بنائے کیونکہ جب سرمایہ کار پیسہ بنائیں گے تو دوسرے لوگ بھی سرمایہ کاری کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 2019 معیشت کو مستحکم کرنے اور 2020 گروتھ کا سال ہوگا، ہم نے اب سمال اور میڈیم انڈسٹری پر توجہ دینی ہے۔ پاکستان میں آج سے پہلے کبھی بھی سیاحت کی طرف توجہ نہیں دی گئی ، یہ وہ شعبہ ہے جس کے ترقی کرنے سے ملک میں ڈالر آئیں گے اور معیشت مستحکم ہوگی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...