”میری زندگی بہت مشکل ہے اور کوئی میری مدد نہیں کر رہا“ شعیب اختر کے ہوشربا انکشاف کے بعد دانش کنیریا نے دکھ بھری کہانی سنا دی، ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں

”میری زندگی بہت مشکل ہے اور کوئی میری مدد نہیں کر رہا“ شعیب اختر کے ہوشربا ...
”میری زندگی بہت مشکل ہے اور کوئی میری مدد نہیں کر رہا“ شعیب اختر کے ہوشربا انکشاف کے بعد دانش کنیریا نے دکھ بھری کہانی سنا دی، ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کی جانب سے دانش کنیریا کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے بیان کے بعد لیگ سپنر نے اپنی دکھ بھری کہانی سنا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ ”میری زندگی بہت مشکل ہے اور میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اور اور دیگر ممالک میں کئی لوگوں سے رابطہ کیا لیکن ابھی تک مجھے کوئی مدد نہیں ملی، اگرچہ پاکستان میں بہت سے کرکٹرز کے مسائل حل کر دئیے گئے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ”میں نے بطور کرکٹر پاکستان کیلئے اپنی تمام تر خدمات پیش کیں اور مجھے اس پر فخر ہے۔ اور اس مشکل گھڑی میں مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے لوگ میری مدد کریں گے۔ مجھے مسائل سے نکلنے کیلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انتظامیہ اور تمام لیجنڈ کرکٹرز کی مدد کی ضرورت ہے، برائے مہربانی آگے بڑھیں اور میری مدد کریں۔“

مزید : کھیل


loading...