”آئی سی سی تمام ٹیموں کے دورہ بھارت پر پابندی عائد کرے کیونکہ۔۔۔“ جاوید میانداد ”چھا گئے“ ایسا شاندار بیان دیدیا کہ آپ داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

”آئی سی سی تمام ٹیموں کے دورہ بھارت پر پابندی عائد کرے کیونکہ۔۔۔“ جاوید ...
”آئی سی سی تمام ٹیموں کے دورہ بھارت پر پابندی عائد کرے کیونکہ۔۔۔“ جاوید میانداد ”چھا گئے“ ایسا شاندار بیان دیدیا کہ آپ داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز جاوید میانداد کا ماننا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے باعث تمام ٹیموں کے دورہ بھارت پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں حال ہی میں شہریت سے متعلق متنازعہ قانون منظور کیا گیا جس کے باعث ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک 21 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور حالات مزید خراب ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ جاوید میانداد نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی اور بین الاقوامی ٹیموں کو انسانی بنیادوں پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے بھارت کا دورہ نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا ”میرا آئی سی سی کو پیغام ہے کہ وہ تمام ٹیموں کو بھارت کا دورہ کرنے سے روکے۔ اب ہم دیکھیں گے کہ آئی سی سی کس طرح انصاف کرتی ہے اور دنیا کو کیا پیغام دیتی ہے۔ آئی سی سی کو آئے بڑھنا چاہئے اور اپنے ممبر ممالک کے علاوہ پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ وہ بھارت میں ہر طرح کے کھیلوں میں حصہ لینے سے گریز کریں کیونکہ بھارت اب محفوظ ملک نہیں رہا۔“

ان کا کہنا تھا ”دیگر ممالک بھارت سے بہت بہتر ہیں کیونکہ بھارتی حکومت عوام کیساتھ لڑ رہی ہے، اپنے لوگوں کیساتھ جھگڑ رہی ہے، دیکھیں تو سہی کہ کیا ہو رہا ہے، آئی سی سی کو ہر صورت ایکشن لینا چاہئے۔“

مزید : کھیل