لیاقت باغ پیپلزپارٹی  کے جلسہ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات ،جیالے پرجوش

لیاقت باغ پیپلزپارٹی  کے جلسہ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات ،جیالے پرجوش
لیاقت باغ پیپلزپارٹی  کے جلسہ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات ،جیالے پرجوش

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پاکستان  پیپلزپارٹی کا جلسہ جاری ہے اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شرکاء سے پر جوش خطاب کر رہے ہیں ،میدان میں جیالے پورے  جوش کے ساتھ موجود ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے جلسہ کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو کی 12ویں برسی پر پاکستان پیپلزپارٹی کا لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ جاری ہے ،بےنظیر بھٹو کی برسی کے موقع  پر ہونے والے جلسہ میں ملک بھر سے جیالوں اور خواتین  کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود ہے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی فول پروف  انتظامات کئے گئے ہیں۔سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے میڈیا کو بتایا کہ جلسے کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں، جلسے میں داخل ہونے کے لیے چار پوائنٹس سے انٹری دی گئی ہے۔ سی پی او کے مطابق جلسہ میں داخل ہونے والے شخص کو چار جگہوں پر چیک کیا گیا جبکہ سپیشل سنائپرز  کو جلسہ گاہ کے اطراف مخصوص جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...