27 دسمبرکبھی نہ بھولنے والادن،امن اورترقی کےلئےبی بی شہید کےبیٹےکاساتھ دیں:سینیٹر شیریں رحمان 

27 دسمبرکبھی نہ بھولنے والادن،امن اورترقی کےلئےبی بی شہید کےبیٹےکاساتھ ...
27 دسمبرکبھی نہ بھولنے والادن،امن اورترقی کےلئےبی بی شہید کےبیٹےکاساتھ دیں:سینیٹر شیریں رحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ  شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 12ویں برسی ہمارے لئے شام غریباں ہے، 12 سال سے بی بی قتل کیس میں انصاف طلب کر رہے ہیں،27 دسمبر ہم سب کے لئے ایک کبھی نہ بھولنے والا دن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی میں شہید محترمہ کا وعدہ نبھانے آئی ہے، پاکستان میں امن اور ترقی کے لئے بی بی شہید کے بیٹے کا ساتھ دیں۔

لیاقت باغ  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ  بی بی شہید کے بغیر لیاقت باغ آنا ہمارے لئے بہت تکلیف دہ ہے، 12 سال بعد بی بی شہید کا لخت جگر آپ کے بیچ آیا ہے،لیاقت باغ میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا پرچم لہرایا ہے،پاکستان میں امن اور ترقی کے لئے بی بی شہید کے بیٹے کا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ بی بی شہید نے اپنی آخری تقریر میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں روڈ میپ پیش کیا،پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور امن بی بی شہید کا خواب تھا،پاکستان کے لئے ہم سب مل کر لڑیں گے۔شیری رحمان  نے کہاکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پاکستان کی وہ واحد بہادر لیڈر تھیں جنہوں نے تمام عمر دہشت گردی و انتہا پسندی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا,شہید محترمہ بینظیر بھٹو  کی زندگی جہدِ مسلسل اور نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہے،بلاول بھٹو زرداری یزیدی سرکاری کا سامنا کرنے آئے ہیں,پاکستان اور جمہوریت کے دفاع کے جس علم کو لیاقت باغ میں گرانے کی کوشش کی گئی تھی وہ علم شہیدوں کے وارث بلاول بھٹو زرداری نے تھام لیا ہے، ملکی نظام کے تحفظ اور عوامی راج لانے کی اس جدوجہد میں بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں۔