” یہاں میرے کچھ دوست بیٹھے ہیں جن کو نیب تنگ کر رہی تھی ، ان کو خوشخبری دیتا ہوں نیب اب آپ کو کچھ نہیں کہے گی“ کراچی میں وزیر اعظم کا خطاب

” یہاں میرے کچھ دوست بیٹھے ہیں جن کو نیب تنگ کر رہی تھی ، ان کو خوشخبری دیتا ...
” یہاں میرے کچھ دوست بیٹھے ہیں جن کو نیب تنگ کر رہی تھی ، ان کو خوشخبری دیتا ہوں نیب اب آپ کو کچھ نہیں کہے گی“ کراچی میں وزیر اعظم کا خطاب

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے نیب کو کاروباری افراد کے خلاف کارروائیوں سے روک دیا ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بزنس کمیونٹی کو نیب سے خلاصی کی نوید سنائی۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بزنس کمیونٹی کو نیب کا خوف تھا لیکن اب ہم نے آرڈیننس نکالا ہے جس کے تحت کاروباری طبقے کو نیب سے آزاد کردیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ نیب پبلک آفس ہولڈرز کے حوالے سے کام کرے کیونکہ کاروباری افراد کو دیکھنے کیلئے باقی ادارے موجود ہیں جس طرح ٹیکس کے معاملات کیلئے ایف بی آر کا ادارہ کام کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’ میرے یہاں کچھ دوست یہاں بیٹھے ہیں جن پر نیب کے کیسز تھے، ان کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ ہم نے نیب کو بزنس کیمونٹی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب اب آپ کو کچھ نہیں کہے گی، آپ کو مبارک دیتا ہوں، آج ہی ہم نے نیب آرڈی نینس جاری کر دیا ہے۔‘

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...