مزار قائد کے اطراف کی بھی باری آگئی ،چیئر مین نیب نے نوٹس لے لیا

مزار قائد کے اطراف کی بھی باری آگئی ،چیئر مین نیب نے نوٹس لے لیا
مزار قائد کے اطراف کی بھی باری آگئی ،چیئر مین نیب نے نوٹس لے لیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کراچی میں مزار قائد اعظم محمد علی جناح کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس لے لیا ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق مزار قائد کے سامنے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قوانین کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی ہے۔چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کراچی نجف مرزا کو شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کی تحقیقات کے دوران مزار قائد مینجمنٹ سوسائٹی کے کردار کو بھی دیکھا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق چائنا کٹنگ اور غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں ایس بی سی اے کو آگاہ نہ کرنے پر غور کیا جائے گا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس بی سی اے نے ذمے دار افسروں اور اہلکاروں کےخلاف کیا کارروائی کی اس پربھی غور کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...