عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل سکتا:آصف  زر داری

عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل ...
عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل سکتا:آصف  زر داری

  



 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے،اِس طرح ملک نہیں چل سکتا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے ایک درس دیا ہے،ہم اس درس پر چلتے ہوئے عوام کی مشکلات دور کریں گے،بلاول تمام مشکلوں کو عبور کرتا ہوا آگے نکلے گا،آپ سب ان کا ساتھ دیں۔

لیاقت باغ میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی کے موقع پراپنے ویڈیو پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے ، لوگوں کو دو وقت کی روٹی کے لیے مجبور کردیا گیا ہے، کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے ساتھ کیا ہورہا ہے، ان کو پتا نہیں کہ مہنگائی کیا ہوتی ہے، عوام کی آواز اٹھانے والوں کی بھی آواز بند کی جاتی ہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔آصف زرداری نے کہا کہ جہاں بلاول کھڑا ہے، یہ وہی جگہ ہے جہاں آمروں کے دور میں ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا تھا ، دونوں آمروں کےساتھ قدرت نےکیاسلوک کیا؟۔اُنہوں نےکہاکہ سلیکٹرز سےملک نہیں چل سکتا،اب بلاول بھٹو تمام مشکلوں کو عبورکرتا ہوا آگے نکلےگا،ہم بہت جلدعوام کی حکومت لائیں گےاورعوام کی مشکلیں آسان کریں گے،پہلے بھی عوام کی خدمت کی اور آج بھی اسی سوچ کے مالک ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی مشکل بنا دی ہے،پاکستان میں جلد عوام کی حکومت لائیں گے اور عوام کی مشکلیں حل کریں گے۔

مزید : قومی


loading...