قاتل سردی نے خاتون کی جان لے لی

قاتل سردی نے خاتون کی جان لے لی
قاتل سردی نے خاتون کی جان لے لی

  



بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھائی لینڈ میں خاتون کمرے کادرجہ حر ارت اچانک کم ہونے کے باعث چل بسی ۔صوبہ چئیا پھوم میں 57 سالہ خاتون کی بہن نے صبح جاکر دیکھا تو اسے کچھ عجیب لگا کیونکہ عام طور پر وہ خاتون اس وقت تک ناشتہ تیار کرلیتی تھیں۔کمرے کا دروازہ کھول کر دیکھنے پر وہ اس وقت شاک رہ گئی جب اس نے اپنی بہن کو بے جان پایا اور پھر فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔پولیس افسران نے 57 سالہ خاتون کو مردہ قرار دیتے ہوئے دیکھا کہ کمرے میں ایک پنکھا چل رہا تھا۔خاتون نے سردی سے بچنے کے لیے کمبل وغیرہ کا استعمال نہیں کیا جبکہ کپڑے بھی بہت ہلکے پہنے ہوئے تھے اور بہن نے بتایا کہ بستر پر لیٹنے سے قبل اس خاتون نے الکحل کا استعمال کیا تھا۔پولیس کی تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ اس خاتون کی موت درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی کی وجہ سے ہوئی۔

مزید : بین الاقوامی