ایک اور بھٹو تیار، تمہیں جو ظلم کرنا ہے کر لومشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:میاں رضا ربانی

ایک اور بھٹو تیار، تمہیں جو ظلم کرنا ہے کر لومشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:میاں ...
ایک اور بھٹو تیار، تمہیں جو ظلم کرنا ہے کر لومشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:میاں رضا ربانی

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کےسینئررہنمامیاں رضا ربانی نےکہاہےکہ راولپنڈی سےدو لاشیں لی لیکن پھربھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،ایک اور بھٹو تیار ہے، تمہیں جو ظلم کرنا ہے کر لومشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،بی بی کا مشن چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیات میں آگے لے کر چلیں گے۔

لیاقت باغ راولپنڈی میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بارہویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسہ سے  خطاب کرتے ہوئے سابق    چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ ایک اور بھٹو تیار ہے تمہیں جو ظلم کرنا ہے کر لو لیکن مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، لیاقت باغ اور اطراف میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ہے۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا جس کے تحت گھی، شکر، پیٹرول، بجلی اور گیس مہنگی ہوگئی، آج یہ بات واضح ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا نیا نظریاتی سفر شروع ہوگیا اور  یہ سفر  وہاں سے شروع ہوگا جہاں سے 2007 میں علم گرا تھا۔اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اپنی والدہ کا گرا ہوا علم دوبارہ اٹھانے آئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی