حکمرانوں نے جس روز اقتدار کو امتحان سمجھا تو اگلے ہی دن سے پاکستان جنت بن جائے گا: مصطفیٰ کمال

حکمرانوں نے جس روز اقتدار کو امتحان سمجھا تو اگلے ہی دن سے پاکستان جنت بن ...
حکمرانوں نے جس روز اقتدار کو امتحان سمجھا تو اگلے ہی دن سے پاکستان جنت بن جائے گا: مصطفیٰ کمال

  



خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے جس روز اقتدار کو امتحان سمجھا تو اگلے ہی دن سے پاکستان جنت بن جائے گا جہاں عوام کو تمام سہولیات میسر ہوں گی۔

خیر پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جسے اللہ نے جتنا دیا ہے اس سے اسی حساب سے پوچھا جائیگا ، دنیا کے قبرستان سلطنت کے حاکموں سے بھرے پڑے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ آج کےحکمرانوں سےزیادہ طاقت ورلوگ قبرستانوں میں دفن ہیں،ہرشخص کوایک روزواپس لوٹنا اوررب کوجواب دیناہے،حکمران اگراقتدارکاامتحان سمجھیں تو اگلے روز سےپاکستان جنت بن جائے گا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میں کسی کے خلاف بات نہیں کررہا مگر اللہ تمام حکمرانوں کو ہدایت دے تاکہ وہ دنیا کو فانی سمجھیں۔ اْن کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہونی چاہئیں مگر ایسا نہیں ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /خیرپور


loading...