گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے نارتھ کراچی کی80 فیصدصنعتوں میں پیداوار معطل 

گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے نارتھ کراچی کی80 فیصدصنعتوں میں پیداوار معطل 
گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے نارتھ کراچی کی80 فیصدصنعتوں میں پیداوار معطل 

  



کراچی(صباح نیوز)گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے نارتھ کراچی کی80 فیصدصنعتوں میں پیداوار معطل ہوگئی جس کے باعث برآمدی سیکٹر دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا،صنعتوں کو تباہی سے بچانے کے لیے صنعتکاروں نے سی این جی سیکٹر کو 2 ماہ کے لیے گیس فراہمی معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری کےرہنماؤں کیپٹن(ر)معیز خان اور نسیم اختر کا کہنا ہے کہ گیس بحران پر قابو پانے تک گاڑیوں کو پیٹرول پر رواں دواں رکھنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے اور ملک کے بہتر اقتصادی مفاد میں صنعتوں کو طلب کے مطابق گیس فراہم کی جائے۔ ایسوسی ایشن نمائندوں کا کہنا ہے کہ برآمدی شپمنٹ بروقت نہ ہونے سے بڑی تعدادمیں برآمدی آرڈرزمنسوخ ہونےکےخدشات بڑھ گئے،پروسیسنگ انڈسٹریز میں بوائلرصرف گیس سےہی چلتاہے،گیس لائن پریشرڈراپ ہونےسےصنعتوں کاپہیہ جام ہوجاتا ہے اور دوبارہ پریشر بننے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں, گیس کی بچت کے لیے گھروں میں گیزر کی بجائے انسٹنٹ گیزرکے استعمال کوترجیح دی جائے۔انہوں نےکہاکہ صنعتی پہیہ گھومے گا تو برآمدات میں اضافہ ہوگا اور ملکی ترقی کرے گا, صنعتوں کو تالے لگ گئے تو بے روزگاری کا سیلاب امڈ آئے گا.

مزید : بزنس