جمادی الاول کا چاند نظرآگیا

جمادی الاول کا چاند نظرآگیا
جمادی الاول کا چاند نظرآگیا

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آنلائن) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظرآگیاہے اور یکم جْمَادَی الاولیٰ 1441ھ ہفتہ 28دسمبر کو ہوگی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس محکمہ موسمیات چورنگی ، کراچی میں مفتی منیب الرحمن کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں زونل کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی ،قاری محمد اقبال ،مولانا صابر نورانی،قاری نذیر احمد نعیمی، علامہ علی کرار نقوی اورفنی معاونت کے لئے محکمہء موسمیات کے چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز اورڈپٹی چیف منیجر سپیس اینڈ سائنس سپارکو غلام مرتضیٰ نے شرکت کی۔ملک بھرمیں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کےاجلاس اُن کےاپنے اپنے مراکز پر منعقد ہوئے،بعض علاقوں میں مطلع ابر آلودتھا اور بعض میں صاف، کراچی ، کوئٹہ، لاہور ، اسلام آباد ،پشاور،لوئر دیر ، آلائی ہزارہ، تیمرگرہ ، تھل، گلگت اور دیگر مقامات سے رویت کی کثیر شہادتیں موصول ہوئیں ،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم جْمَادَی الاولیٰ 1441?ہفتہ 28دسمبر کو ہوگی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی