جنوبی افریقی باﺅلرز نے انگلش بیٹنگ لائن کی ”دھجیاں“ اڑا دیں

جنوبی افریقی باﺅلرز نے انگلش بیٹنگ لائن کی ”دھجیاں“ اڑا دیں
جنوبی افریقی باﺅلرز نے انگلش بیٹنگ لائن کی ”دھجیاں“ اڑا دیں

  



سنچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنچورین ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقن باﺅلرز نے انگلش بیٹنگ لائن کی دھجیاں اڑا دیں اور پوری ٹیم کو پہلی اننگز میں 181 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا کر انگلینڈ کیخلاف 175 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپرسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو 284 رنز پر آخری وکٹ بھی گر گئی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز کوینٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ 95 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرم نے 20، زبیر حمزہ نے 39، فاف ڈوپلیسی نے 29، ریسی وینڈر ڈوسن نے 6، ڈوین پریٹوریس نے 33، کیشو مہاراج نے 6 اور کاگیسو ربادا نے 12 رنز بنائے جبکہ ڈین ایلگر کوئی سکور نہ بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیم کیورین نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 58 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور سٹورٹ براڈ نے 18.3 اوورز میں 58 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے 284 رنز کے جواب میں انگلش بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہو گئی اور پوری ٹیم 181 رنز ہی بنا سکی۔ جو ڈینلی نے سب سے زیادہ 50 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روری برنز نے 9، ڈومینیک سبلی نے 4، جو روٹ نے 29، بین سٹوکس نے 35، جونی بیرسٹو نے 1، جوز بٹلر نے 12، سیم کیورن نے 20، جوفرا آرچر نے 3 اور سٹورٹ براڈ نے 2 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ویرنون فلینڈر نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 14.2 اوورز میں 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور کاگیسو ربادا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اینرچ نورجے نے 2 اور ڈوین پریٹوریس نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

پروٹیز نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پو 72 رنز بنا کر انگلینڈ کیخلاف 175 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ دوسری اننگز میں ایڈن مارکرم نے 2، ڈین ایلگر نے 22، زبیر حمزہ نے 4 اور فاف ڈوپلیسی نے 20 رنز بنائے جبکہ ریسی وینڈر ڈوسن 17 اور اینرچ نورجے 4 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جو تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر نے 6 اوورز میں 37 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل