اپوزیشن 2020ء میں انتخابات کا خواب دیکھناچھوڑ دے، آئندہ سال ملک میں معاشی انقلاب برپا ہو گا: سید صمصام بخاری

اپوزیشن 2020ء میں انتخابات کا خواب دیکھناچھوڑ دے، آئندہ سال ملک میں معاشی ...
اپوزیشن 2020ء میں انتخابات کا خواب دیکھناچھوڑ دے، آئندہ سال ملک میں معاشی انقلاب برپا ہو گا: سید صمصام بخاری

  

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور صوبائی وزیر پنجاب سیدصمصام  بخاری نے کہاہےکہ اپوزیشن2020ءمیں انتخابات کا خواب دیکھناچھوڑ دے ، آئندہ سال ملک میں معاشی انقلاب برپا ہو گااور کرپٹ مافیا کا بوریا بستر گول کردیا جائے گا ،معیشت کی بہتری سے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف ملے گا،پاکستان عالم اسلام کا لیڈر ہے ،افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےسید صمصام بخاری نے کہاکہ نیا سال پاکستان کے عوام کیلئے خوشحالی،ترقی اور معاشی انقلاب لائے گا، ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکے ہیں اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئےکسی بھی اقدام سےگریزنہیں کریں گے۔اُنہوں نےکہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات صحت،تعلیم اورمعیاری خوراک کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات ہیں اوراس پرکافی حد تک عملدرآمدہورہا ہےجبکہ استحکام معیشت سےپسےہوئےطبقات کوریلیف فراہم ہوگا اورغربت میں واضح کمی آئے گی۔انہوں نےکہاکہ اپوزیشن2020ءکو انتخابات کاسال قراردیکراپنےچند حواریوں کوساتھ رکھناچاہتی ہےجومحض ایک خواب ہےحالانکہ آئندہ سال حکومتی اقدامات کےباعث ملک کیلئےسنہری ثابت ہوگا۔ایک سوال کےجواب میں انہوں نےکہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی پالیسیوں سے کرپٹ مافیا کا بوریا بستر گول ہو رہا ہے اور آئندہ سیاست میں انکا نام و نشان نہیں رہے گا،اِنہیں بہت جلد سیاسی میدان سے آؤٹ اور عمران خان کی قیادت میں معاشرہ کو ظلم،ناانصافی اور کرپشن جیسے ناسور سے پاک کردیا جائے گا ۔

ایک سول کے جواب میں سید صمصام بخاری نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے،جو عالم اسلام کی سربراہی کرتا ہے،ہم ایک بہادر قوم ہیں،افواج پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہیں، مسئلہ کشمیر جتنا اب ابھرکر سامنے آیا ہے،پہلے کبھی بھی اتنا فلیش نہیں  ہوا تھا،اب تو بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں جو ہماری خارجہ پالیسی کی کامیابی کاواضح اور زندہ ثبوت ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -