لیاقت باغ کاکامیاب ترین جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے:سید نیر حسین بخاری

لیاقت باغ کاکامیاب ترین جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے:سید نیر ...
لیاقت باغ کاکامیاب ترین جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے:سید نیر حسین بخاری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ لیاقت باغ کے جلسہ میں  بے نظیر بھٹو شہید کے یوم شہادت پر ملک کے کونے کونے سے کارکنوں نےبھرپور شرکت کی ہے،کامیاب ترین جلسہ عام نےثابت کردیاہےکہ قومی وعوامی خدمت کانظریہ زندہ رہتا ہے،لیاقت باغ کاکامیاب ترین جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں، حامیوں اور بے نظیر بھٹو کے غمگساروں نے بی بی شہید کے لخت جگر کو ولولہ انگیز پرسہ دیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی جائے شہادت پر آمد سے کارکنوں کو نیاحوصلہ اور جلا ملی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ  لیاقت باغ کاکامیاب ترین جلسہ مخالفین کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،بلاول بھٹو نے راولپنڈی سے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا سیاسی اور نظریاتی پرچم بلند کر دیا  ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کی تمام صوبائی ضلعی، شہری اور ملحقہ تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنوں نے کامیاب جلسہ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ، پارٹی کارکن قیادت کے دست بازو اور ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...