بلاوال بھٹو زرداری کو 2020 میں وزیراعظم بنا کردکھائیں گے: سید مراد علی شاہ

بلاوال بھٹو زرداری کو 2020 میں وزیراعظم بنا کردکھائیں گے: سید مراد علی شاہ
بلاوال بھٹو زرداری کو 2020 میں وزیراعظم بنا کردکھائیں گے: سید مراد علی شاہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نےکہاہےکہبینظیربھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا،ملک میں جمہوریت بی بی کی وجہ سےقائم ہے،بلاول بھٹو زرداری 2020 میں اِس ملک کے وزیراعظم بنیں گے اور ہم ایسا کر کے دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ  سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا، شہید  بینظیر بھٹو نے اپنی زندگی ملک میں جمہوریت کی بحالی پر نچھاور کردی، شہید بی بی نے دو آمروں کےخلاف تاریخی جدوجہد کی۔اُنہوں نےکہاکہ بےنظیرشہیدنےضیاءکےخلاف جدوجہد میں اپناعظیم والد،بھائی اوربڑی تعداد میں کارکنوں کی قربانیاں دیکر جمہوریت بحال کی اورجنرل پرویز مشرف کے خلاف خود جان کا نذرانہ دیکر جمہوریت بحال کروائی۔اُنہوں نے کہا کہآج ملک میں جمہوریت شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وجہ سے قائم ہے،اس جمہوریت کے پودے کو پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جدوجہد سے ایک تناور درخت بنائے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...