پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،موجودہ حکومت سے زیادہ کوئی حکومت تاجر دوست نہیں:ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ 

پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،موجودہ حکومت سے زیادہ کوئی حکومت تاجر ...
پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،موجودہ حکومت سے زیادہ کوئی حکومت تاجر دوست نہیں:ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ 

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں،موجودہ  حکومت سے زیادہ کوئی حکومت تاجر دوست نہیں،ہم نے سابقہ حکومتوں کے 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کیے ہیں ۔

 پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، ایکسچینج ریٹ پچھلے کئی ماہ سے مستحکم ہے،بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معیشت کی تعریف کررہےہیں،آئی ایم ایف کےپروگرام کاریویوابھی مکمل ہواہے،اے ڈی بی نےپاکستان کو زیادہ مدد فراہم کرنے کےلیےخصوصی آلات بنائےہیں۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ اچھے لوگ اوپر آئیں،وزیراعظم کااپناکوئی کاروبارنہیں ہے،ہم بزنس کمیونٹی کےمددگاربنناچاہتے ہیں۔اُنہوں نےکہاکہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مجبوراًاضافہ کرتی ہے،ہم نےپانچ ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاہے،جب عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں توحکومت مجبوراً قیمتیں بڑھاتی ہے،وزیر خزانہ نےکہاکہ پاکستان میں اداروں کوڈویلپ کیاجارہاہےاور ملک میں  بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : قومی