ترکی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ، 25 پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ نے افسوسناک خبر سنادی

ترکی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ، 25 پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ نے ...
ترکی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ ، 25 پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ نے افسوسناک خبر سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے ترکی کے صوبے بٹلس میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتی میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے شہری سوار تھے، کشتی میں سوار پاکستانیوں کی تعداد 25 تھی جبکہ مجموعی طور پر اس میں 71 افراد سوار تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 2 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہے، جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کاعمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی میں سوار دیگر 23 پاکستانیوں کو بچالیا گیا ہے اور وہ ترکی کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔