پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے:ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ...
پاکستان متحدہ عرب امارات کیساتھ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے:ڈاکٹر عارف علوی

  



اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ تمام سطح اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی،ثقافت اور سیاحت سمیت تمام شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے رواداری کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ ایمان، ثقافت اور ورثے کی مضبوط بنیادوں پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں، سولہ لاکھ آبادی پر مشتمل پاکستانی برادری دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے،متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری نے وہاں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی محنت کشوں کے لئے روزگار کے مزید مواقعوں پر زور دیا۔صدر نے علاقائی امن واستحکام کے فروغ کیلئے متحدہ عرب امارات کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : قومی


loading...