مسجد نبویؐ کے توسیع شدہ حصے کیلئے سبز رنگ کے نئے قالین پہنچ گئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مسجد نبویؐ کے توسیع شدہ حصے کیلئے سبز رنگ کے نئے قالینوں کی پہلی کھیپ کی مسجد میں پہنچا دی گئی ہے، ان قالینوں کو مرحلہ وار پوری مسجد میں بچھایا جائے گا،یہ دنیا بھر میں تیار کئے جانے والے سب سے اچھے اور عمدہ ترین قالین ہیں،مسجد نبوی ؐکی انتظامیہ کی جانب سے پہلی سعودی توسیع میں 1100 عمدہ سبز قالین بچھائے دیئے گئے ہیں، یہ قالین سعودی عرب کے اندر ہی مخصوص شرائط اور اعلی ترین کوالٹی کے معیار پر تیار کیے گئے ہیں۔
قالین